مہرخبررساں ايجنسي نے المنار ٹي وي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حزب اللہ كے سكريٹري جنرل سيد حسن نصراللہ نے كہا ہے كہ اب صرف لبناني اورفلسطيني ہي بے گھر نہيں ہونگے بلكہ اسرائيليوں كو بھي اپنے گھر چھوڑنا پڑيں گے حزب اللہ كے رہنما سيدحسن نصراللہ كا يہ بيان حزب اللہ كے ٹي وي سٹيشن المنار سے جاري كيا گيا? بيان ميں انہوں نے اسرائيل كو مخاطب كرتے ہوئے كہا كہ ’تم كھلي جنگ چاہتے تھے تو ہم بھي اس كا منہ توڑ جواب دينے كے ليئے تيار ہيں سب محاذوں پر جنگ، حيفا تك، اور ميرا يقين كرو، حيفا سے آگے اور بہت آگے تك ،
انہوں نے اپنے بيان ميں يہ بھي كہا كہ " صرف ہمارے گھر ہي تباہ نہيں ہوں گے، اور صرف ہمارے بچے ہي نہيں ہلاك ہوں گے بلكہ اب اسرائيليوں كو بھي اپنےگھروں كو چھوڑنا پڑے گا اطلاعات كے مطابق اسرائيل نے سيد حسن نصراللہ كے صدر دفتر پر حملہ انہيں ہلاك كرنے كي غرض سے كيا گيا تھاتاہم حزب اللہ كے ذرائع كے مطابق وہ اس حملے ميں بال بال بچ گئے ہيں لبنان پر اسرائيل كي وحشيانہ بمباري ميں اب تك 90 سے زائد افراد شہيد اور دو سو سے زائد زخمي ہوگئے ہيں
آپ کا تبصرہ